ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سماج وادی پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی تشکیل نو

سماج وادی پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی تشکیل نو

Sat, 16 Jul 2016 21:16:28    S.O. News Service

ملائم سنگھ یادو دوبارہ بنے صدر، امر سنگھ اور بینی پرساد ورما ارکان میں شامل

لکھنؤ16جولائی(آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی نے آج اپنی ایگزیکٹیو کی تشکیل کرتے ہوئے حال ہی میں پارٹی میں واپس آئے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ امرسنگھ کو بھی شامل کر لیا۔پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق،ملائم سنگھ یادوماضی کی مانندپارٹی کے قومی صدربنے رہیں گے، جبکہ رام گوپال یادوپارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے ساتھ چیف ترجمان کے کردارمیں رہیں گے۔مغربی بنگال کے کرن مے ننداکوپارٹی کا واحد نائب صدر بنایا گیا ہے۔جنرل سکریٹریوں میں رام گوپال یادو کے علاوہ محمد اعظم خاں، روی پرکاش ورما، نریش اگروال،وشوبھرپرسادنشاداورسریندرناگرشامل ہیں جبکہ خزانچی کاعہدہ راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سیٹھ کو دیا گیا ہے۔ایگزیکٹیو میں ایک صدر، ایک نائب صدر، چھ سیکرٹری جنرل کے علاوہ پانچ سیکرٹریز شامل ہیں۔ان کے علاوہ پارٹی میں حال ہی میں واپس آئے بینی پرساد ورمااورامرسنگھ سمیت31لیڈروں کوممبربنایا گیا ہے۔


Share: